اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نون لیگی رہنماء نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سے متعلق نیب کی جھوٹی خبر سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لیگی رہنماء نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار نون لیگی رہنماء نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف سے متعلق نیب کی جھوٹی خبر سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ جاوید اقبال کے چیئرمین ہوتے ہوئے نیب غیر جانبداری سے کام نہیں کرسکتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نوراعوان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب اعلامیہ اور بعد کے واقعات چیئرمین نیب کی نوازشریف سے متعلق منفی سوچ کے عکاس ہیں۔ انہیں عہدے سے ہٹانا ناگزیز ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی میں نیب کو آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔ 21 ستمبر 2016ء کو سٹیٹ بینک 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھیجنے سے متعلق خبر کی تردید کرچکا ہے۔ جھوٹی پریس ریلیز جاری کرنے پر نیب نوازشریف سے معافی مانگے۔