لاہور: (دنیا نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے ملزمان سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ احد چیمہ اور شاہد شفیق پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام ہے.
لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اورنجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ احد چیمہ اور شاہد شفیق پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا۔
نیب کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کو 18 مئی کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ چیف انجینئر پی ایل ڈی سی بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔