اسلام آباد: (دنیا نیوز) قوم بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ساتھ ہے، کوئی دباؤ یا رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ڈٹ گئے۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ملک بھر میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ڈٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی کارروائیوں کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، کسی قسم کا دباؤ یا قانون کی راہ میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیب کسی سے زیادتی پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ نیب پوری قوم کا ادارہ ہے اور پوری قوم بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ساتھ ہے۔