اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے قرضے معاف کرانے والے 222 بااثر افراد کو نوٹس جاری کر کے آٹھ جون کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قرضے معاف کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سٹیٹ بینک کے نمائندے نے کمیشن کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ 1997ء سے 2009ء تک 222 افراد نے 84 ارب روپے کے قرضے معاف کرائے۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سب کو نوٹس دیا جائے۔ اخباری اشتہار یا پریس ریلیز جاری کی جائے، سب آٹھ جون کو پیش ہوں ورنہ سخت حکم جاری کر دیں گے۔