لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔
لاہور برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی 19 مئی کو ہونے والی شادی پر ہر کسی نے خوشی کا اظہار کیا، لیکن پی آئی اے نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے شاہی جوڑے کو شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دے ڈالی۔ ٹوئیٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔
We watched the #RoyalWeddding & remembered #PrincessDiana & her trip to the northern areas of Pakistan, & we thought how wonderful it would be for the newly weds to visit our northern splendours as well! So #PrinceHarry & #PrincessMeghan, we are ready, just let us know when! #PIA pic.twitter.com/2aVtnqxeZ4
— PIA (@Official_PIA) May 19, 2018
قومی ایئرلائن کی اس آفر پر کسی نے خوب داد دی تو کسی نے کھل کر تنقید کی، تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو تو وقت پر ان کی منزلوں پر پہنچا دیا جائے، پھر شاہی جوڑے کو مدعو کیا جائے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔