لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن اصل فیصلہ عوام ہی کریں گے۔ یہاں کوئی غدار نہیں، سب محب وطن ہیں۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رائے ونڈ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا ٹاک میں ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں الیکشن ہوں گے جس کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) جیتے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں کوئی غدار نہیں، جنرل اسد درانی کی کتاب پڑھی نہیں بات نہیں کروں گا۔ لوگ نواز شریف کے بیان پر بھی بغیر پڑھے باتیں کرتے رہے۔ تقریروں اور بیانات میں بولنے کی آزادی ہونی چاہے۔