لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جانتے ہیں اداروں کی محاذ آرائی سے ملک کو فائدہ نہیں ہو گا۔ ہم کوئی بچہ دودھ فیڈر پارٹی نہیں، عمران خان الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز پاس رکھیں، اس سے نقصان پہنچے گا۔
لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنے نہ ہوتے تو ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہوتی، اداروں کی محاذ آرائی سے ملک کو فائدہ نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی فیڈر پارٹی نہیں، عمران خان الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ این اے 131 کی عجیب وغریب انداز میں کانٹ چھانٹ کی گئی لیکن لاہور کی صورتحال ووٹرز کے علم میں ہے۔