لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حصولِ اقتدار کیلئے عمران نیکوکار ہر غیر اخلاقی اور ناجائز کام کو جائز سمجھتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ آج یکایک جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ لگایا گیا۔ نعرے لگانے والے ابن الوقت وڈیرے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر اپنا الو سیدھا کرتے رہے۔
خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ حصولِ اقتدار کیلئے عمران نیکوکار ہر غیر اخلاقی اور ناجائز کام کو جائز سمجھتے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ابن الوقت جاگیرداروں کے بجائے مڈل کلاس نظریاتی افراد کو سامنے لائیں گے
مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب میں ابن الوقت جاگیرداروں کی بجاۓ مڈل کلاس کے نظریاتی افراد کو سامنے لاۓ گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 9, 2018
آج یکایک جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ لگانے والے ابن الوقت وڈیرے ھمیشہ اقتدار میں رہ کر اپنا اُلو سیدھا کرتے رھے
حصول اقتدار کے لئے عمران نیکوکار ھر غیر اخلاقی اور ناجائز عمل کو جائز سمجھتے ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 9, 2018