اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیرِ قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے اعلیٰ سطح افغان وفد کی ملاقات، دو طرفہ سطح پر تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے افغانستان کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ سطح پر تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ملاقات میں پاک افغان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کے بروقت اور مؤثر اطلاق پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر مشیرِ قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پختہ پر قائم ہے۔ افغانستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔ دفاع، انٹیلی جینس، سفارتی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ ہمیں مستقبل کی راہیں تلاش کرنا ہیں۔ ماضی کے اختلافات بھلا کر محبتوں اور حقائق کو جگہ دینا ہو گی۔
ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ اور اہم ضرورت امن ہے۔ پاک افغان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کا مؤثر اطلاق مستقبل کو تابناک بنائے گا۔