لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے محنت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لکھا تھا کہ میرا خیال ہے کہ شہباز شریف اور اہلخانہ کی کرپشن پکڑنے کیلئے مکمل طور پر ایک نئی وزارت درکار ہے۔
میرا خیال ہے شہباز شریف اور اہل خانہ کی کرپشن پکڑنے کیلئے مکمل طور پر ایک نئی وزارت درکار ہے۔ تحریک انصاف نے 56 کمپنیوں کی پڑتال کا مطالبہ کیا مگر چھپن کی بجائے محض 11 کا آڈٹ کیا گیا اور آڈٹ رپورٹس میں 166 ارب کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2018
پنجاب کے تمام کلیدی وزراء اور ایم پی ایز اپنے بھائیوں، بیویوں اور قریبی رشتہ داروں کے ذریعے اس دھندے میں ملوث ہیں۔ https://t.co/IH9d415FRc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2018
میرا خیال ہے نیازی صاحب ۔ محنت کرو ۔۔ حسد نہ کرو ۔۔۔ اور قوم کا قیمتی وقت ضائع نہ کرو! https://t.co/GL76WmUcF1
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2018