اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ )ن( کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید نااہلی کیس کے جلد فیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو ماہ سے محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔
شکیل اعوان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ بیس مارچ کو محفوظ کیا گیا تھا لیکن دو ماہ سے فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کا شیخ رشید کی اہلیت پر براہ راست اثر ہو گا۔ حلقہ کی عوام جلد فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، پانچ سال سے انصاف کیلئے دربدر ہو رہا ہوں۔