اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق شیخ رشید کی درخواست منظور کر لی، محکمہ صحت پنجاب سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔
شیخ رشید احمد کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال فنڈز کی عدم فراہمی وجہ سے تعمیر نہیں ہوسکا، 20 ارب روپے ہسپتال پر لگ چکے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست کا نمبر دے دیں، رجسٹر کر لیتے ہیں۔
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پراعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست مقرر کرنے کا حکم دے دیا جبکہ محکمہ صحت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔