لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات تلخ ہیں، ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ضابطہ اخلاق بنانا ہوگا، اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، شیخ رشید پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے زریعہ لندن سے لاہور پہنچے۔لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نازک صورتحال ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف بڑ رہا ہے، سیاسی پارٹیوں کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا چاہیے۔
شیخ رشید نے کراچی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا ہر سیاستدان کا حق ہے، کوئی بڑا سانحہ الیکشن میں تاخیر کر سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر کڑا وقت ہے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیسہ نہیں ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی بھی مذمت کی۔