اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف کرپشن میں سزا یافتہ ہونے سے قبل عالمی سپورٹ لینا چاہتے ہیں، یہ سب کرپٹ ٹولہ ہے جسے نکال باہر کرنا چاہیے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے خلاف ایل این جی کا کیس 8،10 دن میں کھلنے والا ہے، اب یہ کہیں گے کہ سارے کیس ہمارے خلاف کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف غیر ملکیوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔