پاکستان میں پانی کا بحران، ڈیمز میں سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

Last Updated On 07 June,2018 08:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پانی کا بحران خوفناک صورت اختیار کر گیا۔ تربیلہ، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا۔ بڑے شہروں کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

 

ارسا کا ملک کے آبی ذخائر میں خوفناک کمی کا انکشاف، گزشتہ سال جون میں 36 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب تھا۔ رواں سال صرف 2 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا۔ آبی ذخائر صرف 30 فیصد رہ گئے۔ گھریلو استعمال کیلئے پانی کی شدید قلت، لوگ بوند بوند کو ترسنے لگے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1550 فٹ سے کم ہو کر 0.566 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 1050 فٹ سے کم ہو کر 0.273 ملین ایکڑ فٹ رہ گیا۔ بارشیں نہ ہوئیں تو بحران شدید تر ہو جائے گا۔

ارسا نے وارننگ جاری کی ہے کہ زرعی شعبے کو پانی کی ستر فیصد قلت کا سامنا ہے۔ کپاس، چاول اور گنا سمیت کماؤ فصلیں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مون سون کی بارشوں پر ہی سارا انحصار ہے۔