’14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے امکانات‘

Last Updated On 13 June,2018 11:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ ماہرین کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات کم تو بعض علاقوں میں زیادہ ہیں۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہونیوالے اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، محکمہ فلکیات، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے ماہرین اور عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

شہری شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شہادت زونل کمیٹی کو دے سکیں گے۔ مرکزی اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہو گا اور حتمی اعلان بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہو گی اور شام کے وقت اس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔ مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہذا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔