پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

Last Updated On 14 June,2018 08:41 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کو اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ پولنگ کے دوران پاکستان کو186 میں سے 175 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ عالمی ادارے کےدنیا بھر میں جاری امن مشن سمیت دیگر منصوبوں میں پاکستان کی طویل مدتی اعلیٰ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی و سماجی کونسل کی رکنیت بھاری اکثریت سے ملی اورپاکستان کے حصے میں97فیصد ووٹ آئے۔