واپسی کی تیاریاں مکمل، مشرف آج کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں: اے پی ایم ایل

Last Updated On 14 June,2018 09:22 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا واپسی کی فلائٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پرویز مشرف کسی بھی وقت ڈائریکٹ یا ان ڈیریکٹ فلائٹ سے پاکستان لینڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پارٹی کارکنان کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پرویز مشرف کو وطن واپسی کا موقع فراہم کرنے پر اے پی ایم ایل چیف جسٹس کی شکر گزار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پاکستان واپسی، سابق صدر پرویز مشرف تذبذب کا شکار

ذرائع کے مطابق، سابق صدر پرویز مشرف دن 2 بجے سے پہلے لاہور ائیر پورٹ پر اتریں گے، جہاں سے وہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہونگے۔