اسلام آباد: (دنیا نیوز) زلفی بخاری کا نام اسی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے کہ زلفی بخاری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ چارٹرڈ پرواز سے ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ ہونے کیلئے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچے جہاں کلیئرنس کے دوران امیگریشن حکام نے زلفی بخاری کو سفر کرنے سے روکتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا اور بتایا کہ نیب کی طرف سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر تمام بھی ایئرپورٹ پر ہی رک گئے اور بعد ازاں وزارت داخلہ کی طرف سے زلفی بخاری کو ادائیگی عمرہ کیلئے صرف 6 روز بیرون ملک رہنے کی اجازت دی گئی۔