لاہور: (دنیا نیوز) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حلقہ 131 عمران لاڈلے کے لئے بطور خاص تیار کروایا گیا، عمران خان نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔
سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ووٹر مسلم لیگ ن کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، این اے 131 کی تشکیل میں قانونی اصولوں اور نیچرل باؤنڈری کے بنیادی اصول پامال کیے گئے، مگر اس حلقے سے انشا اللّٰہ شیر ہی جیتے گا۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ سخت اعتراضات کے باوجود عمران پر کوٸ اعتراض دائر نہیں کیا، سیاستدانوں کو سیاسی مقابلہ عدالتوں کی بجائے عوامی میدان میں کرنا چاہئے، سیاسی مخالفین کو عدالتوں کے ذریعے زیر کرنا عمران کا وطیرہ ہے۔