لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے معروف رہنما خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے معروف رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کا اعتراف کیا ہے۔ اندراج کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے رواں سال اپریل میں پاکستان ٹیلی ویژن کی نیوز اینکر ڈاکٹر شفق حرا سے دوسری شادی کی ہے۔ ڈاکٹر شفق حرا گزشتہ 7 سال سے پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ہیں۔
یاد رہے خواجہ سعد رفیق الیکشن 2018 میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 131 میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مدمقابل ہونگے، دونوں کے درمیاں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 2013 میں سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو شکست دی تھی۔