اسلام آباد: (دنیا نیوز) نوازشریف کی واپسی پر ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق فیصلہ متوقع، زلفی بخاری کا نام لسٹ میں نہیں تھا۔ نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو، کہا کہ الیکشن بروقت ہوں گے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، نوازشریف واپس آئیں گے تو ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے کابینہ منظوری دیتی ہے جب کہ بلیک لسٹ میں نام کسی قسم کی منظوری کے بغیر شامل کیا جاتا ہے اور بلیک لسٹ سے نام کو کسی بھی وقت نکالا جاسکتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بروقت انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کے بروقت انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔