ن لیگ کو ایک اور بغاوت کا سامنا، لیگی رہنماء بلال یاسین بھی ناراض ہو گئے

Last Updated On 22 June,2018 06:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چوہدری نثار، زعیم قادری کے بعد سابق وزیر خوراک بلال یاسین بھی میدان میں آ گئے۔

سابق وزیر خوراک اور لاہور کے ن لیگ کے اہم رہنماء بلال یاسین نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز انتخابات میں این اے 125 سے لڑتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ہوں گا، گر مریم بی بی کسی اور حلقے سے لڑتی ہیں تو پھر میں اپنے حلقے سے امیدوار ہوں گا، اگر کسی کو شوق ہے تو اسی حلقے میں آ کر آزما لے۔ بلال یسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ قیادت جو فیصلہ کرے گی اس کا پابند ہوں، ماضی میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، پہلا حق میرا بنتا ہے۔


دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تعلیم رضا گیلانی بھی پارٹی سے ناراض ہو گئے ۔ انہوں نے 143 میں راؤ اجمل کو قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ شاہ مقیم گروپ چاہیے یا راؤ اجمل ، راؤ اجمل کو ن لیگ میں میں لیکر آیا لیکن انہوں نے پارٹی کے لیئے کچھ نہیں کیا، اگر کسی نے زبردستی کی تو میں اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گا۔

 

Advertisement