منڈی بہاءالدین: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے منڈی بہاءالدین سے تحریکِ انصاف کی 3 وکٹیں گرا دی ہیں۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق این اے 86 سے فخر عمر لالیکا کے بعد صوبائی اسمبلی کے امیدوار پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ فخر لالیکا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں، انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات میں باضابطہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی پی 67 سے فیصل گوندل اور پی پی 68 کے ناصر تارڑ پیپلز شامل ہیں۔
آصف زرداری سے ملاقات میں پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ فیصل گوندل نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹھکرا کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔