پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کی گاڑی کو حادثہ، کوئی نقصان نہیں ہوا

Last Updated On 25 June,2018 08:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے گھر سے واپسی پر پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کی گاڑی بریک نہ لگنے کے باعث بیرئیر کے قریب کھڑے موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ گاڑی کی بریک نہیں لگ سکی، ان کی گاڑی تین چار موٹر سائیکلوں سے ٹکرائی تاہم وہ متعلقہ افراد کو موٹر سائیکلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کو تیار ہیں۔