سوات میں4.6 شدت کا زلزلہ، علاقے میں خوف وہراس

Last Updated On 30 June,2018 04:45 pm

لاہور: (آن لائن)سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 جبکہ گہرائی217کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ سوات کے مختلف علاقوں اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور عوام گھروں سے باہر کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔ تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو بھی خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔