اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے گوادر میں کمرشل زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
نیب حکام کے مطابق گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قواعد کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل پلاٹوں کی رشتہ داروں میں بندر بانٹ کی، پسند ونا پسند کی بنیاد پر 3167 ایکٹر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 70 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
ڈی جی نیب بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔