اسلام آباد: (دنیا نیوز) پہاڑوں پر برف پگھلنے کے سست عمل کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد شدید متاثر ہو رہی ہے، تربیلہ میں قابل استعمال پانی کا زخیرہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا جبکہ منگلہ میں 72 فٹ پانی رہ گیا۔
ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ارسا کے اعداد وشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ ڈیڈ لیول پرجبکہ منگلہ میں 72 فٹ رہ گیا، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1386 فٹ ہے، ڈیم سے پانی کا اخراج 1لاکھ 23ہزار کیوسک ہے اور پانی کی آمد 1لاکھ 15ہزار کیوسک ہے۔ تربیلاڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج برابرہے اور اس کا انتہائی لیول 1550فٹ ہے۔
چشمہ کےمقام پر پانی کی آمد 1لاکھ 87 ہزار 900 کیوسک ہے اور پانی کا ذخیرہ 1لاکھ 81ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ جھیل میں پانی کی سطح 644 فٹ ہے، منگلا ڈیم میں 8 لاکھ 59 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس کا ڈیڈ لیول 1050فٹ ہے۔ چشمہ کےمقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 11سو 22 فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے۔