ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ 21 جولائی تک کرنیکا حکم برقرار

Last Updated On 17 July,2018 05:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حنیف عباسی کی اپیل خارج کر دی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ اور غیرمتاثرہ فریق کی درخواست پر حکم جاری کیا، 2012 سے یہ مقدمہ زیرسماعت ہے، میرے موکل نے کبھی التوا نہیں مانگا، لاہور ہائیکورٹ نے 16 جولائی کو سماعت شروع کر کے 21 کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا الیکشن سے قبل میرے موکل کے پاس صرف 5 دن بچیں گے، میرے موکل کی مجبوری ہے، لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالت کو روانہ کی بنیاد پرسماعت کا حکم دینے کا اختیار نہیں تھا، جس پر جسٹس عظمت نے ریمارکس دیئے عدالت عالیہ کا اختیار ہے ہمارا اختیار نہیں ہے، آپ لاہور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔