معاشی مسائل عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں: بلوم برگ کی رپورٹ

Last Updated On 27 July,2018 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظارکر رہے ہیں، پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا۔

عالمی جریدے بلوم برگ نے نئی حکومت کو درپیش چلنجز پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ حکومت کے لئے پریشانی کا باعث ہوگا، نئی حکومت کو گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فوری طور پر 10 سے 15 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، جس کے لئے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑسکتا ہے، مگر آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا، آئی ایم ایف اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرائے گا، جس میں نجکاری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ بھی شامل ہے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایف پروگرام سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوسکتی ہے۔