اسلام آباد: (دنیا نیوز) نعیم الحق کا کہنا ہے آزاد ارکان سے رابطے شروع کر دیئے، پنجاب میں حکومت ہم ہی بنائیں گے، پیپلزپارٹی سے حمایت کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، الیکشن میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آئی ہے، ایک دو دن میں حکومت بنانے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا موقف ہے جنہوں نے دھاندلی کی انہیں سزا ملنی چاہیئے، عمران خان نے کہا ہے کہیں دھاندلی ہوئی تو تحقیقات کیلئے تیار ہیں، دھاندلی کے الزامات والے حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے حمایت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا، پیپلزپارٹی سے الحاق کا کوئی امکان نہیں، حکومت بنانے کیلئے بہت سی جماعتوں سے الحاق کا آپشن ہے۔