اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت سازی کیلئے بات چیت کی دعوت دے دی۔
تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان میں رابطہ ہوا جس میں جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کو حکومت سازی کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے، جس میں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے رہنما آئندہ حکومت سازی پر تبادلہ خیال کریں گے۔