لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کا ایک اور بزدلانہ واقعہ پیش آیا ہے۔ مندل سیکٹرمیں آبادی پر گولہ باری سے خاتون شہید ہو گئیں۔ پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس سال بھارت نے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی 14سو بارخلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے 30 شہری شہید 121 زخمی ہوئے، بھارتی فوج شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔