لاہور: (دنیا نیوز) بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ بجلی کی مجموعی طلب 21 ہزار میگاواٹ جبکہ پیدوار 18 ہزار میگاوات تک ہے۔
ذرائع کے مطابق، لیسکو کو 550 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 6 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ منگلاڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے گزشتہ رات کے ٹیکنیکل فالٹ پر قابو پالیا گیا، بجلی کی بندش لوڈ شیڈنگ اور معمول کے تکنیکی خرابیوں کے باعث ہے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے ٹرپنگ شکایات بھی موجود جس کی شدت سے بجلی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔