اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کو درخواست بھیج دی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ حسن اور حسین اشتہاری ہیں اور پاکستانی عدالت ان کے دائمی وارنٹ جاری کر چکی، لہذا انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرے۔
واضح رہے کہ دونوں کو احتساب کورٹ نے اشتہاری قرار دیا ہے۔