اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس اور نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لئے ایک ہزار اہلکار پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ عمران خان کی آمد پر بنی گالہ سے پارلیمنٹ تک تین سو اہل کار ڈیوٹی دیں گے۔
احتساب عدالت میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی پہلی پیشی پر دو سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہو گا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈرون کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔