لاہور: (دنیا نیوز) روحانی حساب کتاب، علم ابجد ہے کہ حسن اتفاق؟ عین کا حرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سازی پر حاوی ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان، صدرِ مملکت کے امیداور عارف علوی کے نام عین سے شروع ہوتے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار کے نام کا آغاز بھی حرف عین سے ہی ہوتا ہے، ادھر سندھ کے نامزد گورنر نام عین سے یعنی عمران اسماعیل ہے۔