مختلف حادثات و واقعات میں 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 24 August,2018 04:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ صدر کے علاقے راجو کے میں پیش آیا۔

نوشہرہ میں دریائے سندھ بارانی سمال ڈیم میں 7افراد ڈوب گئے۔ جن میں سے 2 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 7 افراد کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہری عید پر پکنک منانے گئے تھے۔

حافظ آباد میں پارک میں جھولے سے گر کر لڑکی جاں بحق ہو گئی، 18 سالہ ایمان فاطمہ کے بال جھولے میں پھنس گئے تھے جس کے زخمی ایمان فاطمہ ٹراما سنٹر میں دم توڑ گئی۔ حادثہ کسوکے روڈ پر فیملی ایڈونچر ویلی پارک میں پیش آیا ۔