کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی بس اور آرمی ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 4 اہلکار جاں بحق اور 25 مسافر زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب جانے والی جبران کمپنی کی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے فوجی ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ سر ڈگر کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہ پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے زخمیوں کو درابن کے ہسپتال پہنچایا، جہاں سے شدید زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا۔