لاہور: بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس، 2 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

Last Updated On 25 August,2018 03:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یوحنا آباد کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرکے 2 چراغ بجھ گئے جبکہ ماں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یوحنا آباد کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، مکان کے ملبے تلے دب کر بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو نے سات سالہ ثمران اور نو سالہ چاہت کو مردہ حالت میں باہر نکالا جبکہ بچوں کی ماں چندہ کو زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مالک مکان گھر کی چھت پر مرمت کا کام کر رہا تھا کہ اچانک چھت زمین بوس ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ شواہد اکٹھے کئے اور واقعے کو حادثہ قرار دے کر لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔