کراچی: (دنیا نیوز) سوک سینٹر کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس لوڈشیڈنگ سے متاثرہوگیا، وزیربلدیات سندھ کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو بجلی چلی گئی۔
وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت اجلاس کی بیٹھک ہوئی تو بجلی چلی گئی، ایک گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی تو اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔ سندھ بھر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ہونیوالے آپریشن کا ریکارڈ طلب کر کیا گیا۔
سعیدغنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شکایتی سیل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا گھوسٹ ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔