اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ،مریم نواز شریف اور کیپٹن ریٹاٗرڈ صفدر کی سزا معطل کر دی، عدالتی فیصلے کے بعدن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ، نوازشریف سرخرو ہوگئے ہیں. ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کو انتخابات سے آؤٹ رکھنےکیلئے جیل میں بند کیا گیا، ملک میں موجود اندھے شخص کو بھی نظرآگیا کہ یہ کیسا انصاف تھا،آج ہونے والا فیصلہ نان پی سی اوانصاف کی ایک جھلک ہے۔
لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے سزا معطلی کا فیصلہ سننے پر کہا کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ہے، دیگرمقدمات میں بھی نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر سرخرو ہونگے، اللہ کا شکرادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخروکیا۔ دریں اثنا احسن اقبال کہا کہنا تھا کہ نوازشریف کو انتخابات سے آؤٹ رکھنے اور قبل ازانتخابات دھاندلی کیلئے نوازشریف کو جیل میں بند کیا گیا، یہ ٹرائل اس لئے اہم تھا کہ ملک میں موجود اندھے شخص کو بھی نظرآگیا کہ یہ کیسا انصاف تھا۔