کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر پاک فوج ایف سی سمیت تمام سیکورٹی اداروں سے باہمی روابط کے ذریعے سیکورٹی انتظامات تشکیل دیے گئے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو شہریت دینے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائیں گے۔
یہ بات انہوں نے آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم کے دورے پر کہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن مسلمانوں کے لیے بڑا اہم دن ہے عاشورہ جلوس کے حوالے سے ایک ہفتہ قبل ہی تیاریاں شروع کر دی گئیں تھیں، وزیر اعلیٰ میر جام کمال نے کہا کہ امن و امان کی مزید بہتری کے لیے اںفراسٹکچر کو جدید بنیادوں کو استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھرمیں یوم عاشورکی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے روک تھام اورامن کے قیام کیلئے اداروں کی ضروریات پوری کریں گے۔
وزیراعلی نے ان خبروں کی تردید کی کہ پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان کوئی ڈیڈلاک ہے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں وفاقی پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا، وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے فنڈزپرکٹ نہ لگانےکا وعدہ کیا ہے، اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر اختر نظیر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے دس ہزار سے زائد اہلکار جلوس کی سیکورٹی کو تعینات ہیں۔