کوئٹہ: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے محرم الحرام میں جلوسوں کے راستوں میں بارودی سرنگوں کے ذریعہ دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں بارود برآمد برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے 235 کلوگرام دھماکا خیز مواد کی 21 باردوی سرنگیں برآمد کر لیں، یہ بارودی سرنگیں محرم الحرام کے جلوسوں میں استعمال کی جانا تھیں۔