رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کےتھانہ پکالاڑاں کی حدود میں زمین کے تنازع پر2 گروپوں تصادم، 6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ علاقہ 2 گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔
تصادم اس وقت ہوا جب چانڈیہ برادری کے افراد نائچ برادری کی زمین پرقبضہ کرنے کیلئے پہنچ گئے، توں تکرار سے بات شروع ہوئی بعد میں ڈانگیں اور سوٹے چل گئے، علاقہ 2گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔
تصادم کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی، اطلاع کے باوجود پولیس روایتی طور پر سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر نہ پہنچ سکی۔ تصادم سے 3 عورتوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ لڑائی کے دوران تھپڑوں مکوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔