اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اکتوبر 2017ء سے ستمبر 2018ء تک لوٹے گئے اربوں روپے برآمد کئے، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوٹے گئے 297 ارب روپے برآمد کئے جو بڑی کامیابی ہے، نیب لوٹی گئی رقم کی برآمدگی میں اہم کردارادا کر رہا ہے، اس کے علاوہ سی پیک میں شفافیت کیلئے یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے اقدامات کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، ورلڈ اکنامک فورم سمیت قومی اور بین الاقوامی اداروں نےسراہا، نا صرف سارک بلکہ بھارت نے بھی نیب کی کارکردگی کی تعریف کی۔