کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایف سی اہلکاروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے صوبے کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کیا گیا۔
آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں ٹینک تباہ کرنے والی بارودی سرنگیں اور مارٹر گولے بھی شامل ہیں۔