اسلام آباد: (دنیا نیوز) کراچی پولیس مقابلے میں امل ہلاکت کیس میں تفتیشی کمیٹی نے سفارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں، وکیل سندھ حکومت نے 2 سے 3 ہفتے کی مہلت مانگ لی۔
سپریم کورٹ میں کراچی پولیس مقابلے میں امل ہلاکت از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا طبی اخلاقیات کے بارے میں سفارشات کہاں ہیں ؟ ڈاکٹر قصائی بنے ہوتے ہیں، بچی مررہی تھی، ہسپتال کے پاس ایمبولینس نہیں تھی۔
عدالتی معاون لطیف کھوسہ نے کہا تحقیقاتی کمیٹی کیلئے نام نہیں دئیے گئے، ریٹائرڈ جج اور وکیل کو بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔