زلفی بخاری کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

Last Updated On 26 September,2018 06:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ محمد عادل چٹھہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی، جس میں وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکا جائے، دہری شہریت کا حامل شخص کابینہ کا رکن نہیں بن سکتا، معاون خصوصی نے بھی وہی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں جو منتخب رکن اسمبلی کرتا ہے، جو کام براہ راست نہیں ہوسکتا وہ بلاواسطہ بھی نہیں کیا جاسکتا، زلفی بخاری کی نامزدگی غیر قانونی قرار دی جائے۔

 یاد رہے کچھ روز قبل ہی زلفی بخاری نے بطور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز عہدے کا چاج سنبھالا تھا، زلفی بخاری کو معاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا۔ باضابطہ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے مختلف سیاسی شخصیات اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement