کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی رہنما تیمور تالپور کا سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آؤٹ، چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں، نصرت سحر عباسی کا مطالبہ، حکومتی جماعت پر تنقید
پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور کا اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ممبر نے پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچا، وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے۔
تیمور تالپور کے ریمارکس پر ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ان کی تقریر پر نصرت سحر عباسی نے شدید احتجاج کیا تو تیمور تالپور نے کہا کہ آپ چمچہ گیری بند کریں، آپ کو دوبارہ مخصوص نشست پر ٹکٹ مل جائیگا۔
تیمور تالپور نے کہا کہ یہ سارے جنرل مشرف کے چمچے ہیں، الیکشن سے پہلے انہوں نے اور ان کے پیر نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اڑ جائے گی۔
تیمور تالپور کے ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کے بعد اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا۔ پوزیشن ارکان ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور شدید نعرہ بازی شروع کر دی۔
اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ تیمور تالپور نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کر لیا ہے، انھیں نااہل کیا جائے، اپوزیشن ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما تیمورتالپورنے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا کراچی:چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں،رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی
ںصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا، چیف جسٹس تیمور تالپور کی تقریر کا سوموٹو نوٹس لیں، وہ اعتراف کے بعد نااہل ہو چکے ہیں۔